ٹماٹر، پیاز، آلو ، انڈے مہنگے، چینی ، دال ، سرخ مرچ، گندم کی قیمتوں میں کمی

ٹماٹر، پیاز، آلو ، انڈے مہنگے، چینی ، دال ، سرخ مرچ، گندم کی قیمتوں میں کمی

  

ملتان(جنرل رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق30اگست2017ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

میں1.81فیصد اضافہ ہوگیا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے12اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ08اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ99اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر‘پیاز‘ آلو‘ کیلا‘ انڈے‘ دال پلیٹ‘ایل پی جی سلنڈر‘ شرٹ سلی ہوئی‘دال چنا‘ دال مسور کی قیمتوں میں اضافہ ‘چائے کی پتی‘ چینی‘ دال ماش‘گڑ‘ آٹے کا تھیلا‘دال مونگ‘سرخ مرچ پسی ہوئی‘ گندم کی قیمتوں میں کمی جبکہ خشک دودھ، آگ جلانے والی لکڑی ، چائے کا کپ، موٹا لٹھا،مٹی کا تیل ،ہائی سپیڈ ڈیزل‘ پٹرول‘ چاول اری (6)، ، ڈبل روٹی، نمک، سگریٹ، لان (کپڑا)، سینڈل، چپل، الیکٹرک چارجز ،گیس چارجز ،ماچس،الیکٹرک بلب ،واشنگ سوپ ،لوکل کال اورصابن کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -