عید میں ایک روز باقی ‘ جانور خریدنے کیلئے منڈیوں میں رش

عید میں ایک روز باقی ‘ جانور خریدنے کیلئے منڈیوں میں رش

  

ملتان ( سپیشل رپور ٹر) عید الاضحی میں ایک روز باقی ہے جس کے پیش نظر مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے جبکہ قیمتوں میں بھی خریداروں کی دلچسپی کے پیش نظر قیمتوں کا (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے بیشتر منڈیوں میں بڑے جانوروں کی قیمتیں زیادہ ہیں تو چھوٹوں کی کم جبکہ بیشتر منڈیوں میں چھوٹے جانوروں کی قیمتں زیادہ ہیں تو بڑوں کی کم تاہم خراب موسمی صورتحال اور بارش کے باعث منڈیوں میں کیچٹر ،گندگی اور نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث خریداروں اور بیوپاریوں کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ مسائل کا شکار ہوکر رہ گئے ۔اس ضمن میں متاثرہ حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے ارباب اختیار سے مذکورہ صورتحال بارے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

منڈی ‘ رش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -