سیرت مصطفی پر عمل کر کے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، قاری سیف اللہ

سیرت مصطفی پر عمل کر کے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، قاری سیف اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مری (خبر نگار)دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جو نظریاتی محاذ پر گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،علماء کا پاکستان کے قیام میں نمایاں کردار ہے ۔سیرت مصطفی پر عمل کر کے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ،استحکام پاکستان وسیرت مصطفی کانفرنس سے قاری سیف اللہ سیفی ،مولانا سفارش عباسی ،قاضی شفیق الرحمن ،قاضی مطیع اللہ کا خطاب ،جامعہ اسلامیہ اشاعت قرآن بیرگراں یوسی سہر بگلہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدارس امت مسلمہ کے دینی مراکز ومضبوط قلعے ہیں ،مدارس کی عظیم نسبت مدینۃ المنورہ کی عظیم درسگاہ صفہ کے ساتھ ہے ،معاشرتی برائیوں اور طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا ۔ اس موقع پرحفاظ کی دستا بندی کی گئی ،ادارہ کے منتظم مولانا ناظم زیب نے تعلیمی کارکردگی پیش کی۔