منیجنگ ڈائریکٹر واسا رات گئے تک نکاسی آب انتظامات کی نگرانی کرتے رہے

منیجنگ ڈائریکٹر واسا رات گئے تک نکاسی آب انتظامات کی نگرانی کرتے رہے

  

ملتان ( نمائندہ خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے ملتان میں جاری بارشوں کے مو سلادھار سلسلے کے باعث جمعرات کے روز ہو نیوالی (66) ملی میٹر بارش کے پانی کی نکاسی (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کے انتظامات کی رات گئے تک خود مانیٹرنگ کی انہوں نے علی ا لصبح سے شروع ہو نے والی تیز بارش کے بعد واسا کے تما م سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے آفیسران اور ٹیموں کو مشینری سمیت فیلڈ میں متحرک ہو نے کا حکم دیا اور صبح کے اوقات ریکارڈ کی جانے والی (37) ملی میٹر بارش کی نکاسی کے انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر نے کی ہدایت کی انہوں نے اس دوران شہر بھر کے مختلف علاقوں، ڈسپوزل اسٹیشنوں کا ہنگامی دورہ کر کے انتظامات کی مانیٹرنگ کی اور جو نہی پہلی بارش کے بعد ڈسپوزل اسٹیشنوں پر پانی کی سطح کم ہو نا شروع ہوئی تو دوپہر (12) بجے کے بعد دوبارہ مو سلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کہ تقریبا (1) گھنٹہ جاری رہا اور اس دورانیے کی بارش چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر (29) ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تیز بارش کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنوں کو فل کیپسٹی پر چلانے اور ٹیموں کو بارش کے پانی کے مکمل اخراج تک اپنی اپنی فیلڈ میں مو جودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے اس دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے شاہراؤں پر کھڑے بارش کے پانی کا خود جائزہ لیا اور مختلف مقامات پر ٹیموں اور مشینری کو موقع پر طلب کر کے نکاسی آب کے لیے اقدامات کر نے کی ہدایت اور اس دوران وہ ڈسپوزل اسٹیشنوں پر بھی پانی کی سطح کم ہو نے سے متعلق لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لیتے رہے انہوں نے اس دوران تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن کے آفیسران پر واضح کیا کہ عید الاضحی کی آمد کو صرف (1) دن باقی ہے اور اس دوران باران رحمت کو زحمت بنائے جانے کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی تمام آفیسران بارش کی مزید پیشن گوئی کے حوالے سے اپنی اپنی حدود میں ہائی الرٹ رہیں اور اپنے ماتحت سٹاف کی بھی (100) فیصد حاضری کو یقینی بنائیں کیونکہ عید الاضحی کے موقع پر واسا کے تما م آفیسران و آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی جا چکی ہیں اور عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سروسز ہر قیمت پر یقینی بنائی جائیگی انہوں نے اس دوران واسا آفیسران و ٹیموں کی گذشتہ (2)دنوں سے مسلسل بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے کیے جا نے والے اقدامات اور کو ششوں کو بھی سراہا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -