فتح جنگ جلسے نے مخالفین نے نیندیں حرام کر دی ہیں،راجہ سجاد

فتح جنگ جلسے نے مخالفین نے نیندیں حرام کر دی ہیں،راجہ سجاد

  

دولتالہ(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی ڈہونگ کے رہنما و جنرل کونسلر راجہ سجاد کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فتح جنگ جلسے نے مخالفین نے نیندیں حرام کر دی ہیں کامیاب جلسے کے انعقاد پر جلسہ انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں وقت نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں زندہ و جاوید ہے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی سازش کرنے والے خود مٹ گئے شہید ذوالفقار علی بھٹو ااور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لخت جگر چیئرمین بلاول بھٹو زرادری عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں مخالفین کی تمام قیاس آرائیاں اور اندازے اپنی موت آپ مر گئے پیپلز پارٹی وفاق کی علامت بن چکی ہے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف کی قیادت میں گوجرخان میں ناقابل شکست جماعت بن چکی ہے ان شاء اللہ2018کے الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرئے گی وہ گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور اقتدار میں تحصیل بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا 47ارب روپے سے گوجرخان کے سالوں پر محیط پسماندگی کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کرنے پر اپنے محبوب قائد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -