موسلا دھار بارشیں‘ دریاؤں ، ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی

موسلا دھار بارشیں‘ دریاؤں ، ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) ملک بھر میں حالیہ موسلادھار بارشوں سے نہ صر ف گرمی کا خاتمہ ہوگیاہے بلکہ دریاؤں ندی نالوں میں میں پانی کی کمی کا خاتمہ ہوگیا ہے دریاؤں میں پانی کی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے گزشتہ دو تین روز سے مسلسل بارشوں سے پانی کے ذخائر میں یکدم اضافہ نوٹ کیا گیاہے گزشتہ روز شمالی علاقہ جات اپر پنجاب میں تیز بارشوں سے دریاؤں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب بھارت کی جانب سے بھی پانی کی آمد میں ایکدم اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دریا ئے چناب،راوی اور ستلج میں بھی کافی پانی آگیا ہے جس پر وزارت آبپاشی پنجاب کے حکام کو ریڈ الرٹ کردیا گیاہے دریائی علاقوں میں دوبارہ سے دریاو?ں کے بندوں سپروں کی مانیٹرنگ کا عمل شروع کردیا ہے اگر بارشوں کا سلسلہ طوالت اختیار کرتا ہے تو دریاؤں میں سیلاب آنے کا امکان پیدا ہوجائیگا اس پر عید الالضحی کے موقع پر بھی محکمہ انہار کے افسران سمیت فیلڈ سٹاف کو خصوصی ڈیوٹیاں سونپی جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -