عیدالاضحی پر ریسکیو1122چکوال نے ڈیوٹی پلان تیارکرلیا

عیدالاضحی پر ریسکیو1122چکوال نے ڈیوٹی پلان تیارکرلیا

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید الالضحی 2017کے موقع پرحادثات اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں شہریوں کو بروقت طبعی امداد مہیا کرنے کے لئے ریسکیو 1122چکوال نے جامع ڈیوٹی پلان تیار کر لیاہے، جس کے تحت ایک خصوصی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ فائر فائیٹنگ ٹیم بنائی گئی ہے اورعید الالضحی کو پر امن بنانے کے لئے ملازمین کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عتیق احمد خان نے ریسکیو اسٹیشن پر افسران سے عید الالضحی کے خصوصی اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پورے ضلع میں کی پوائیٹس بنائے گئے ہیں جہاں ریسکیو کی گاڑیاں موجود ہوں گی،کی پوائینٹس چکوال،کلرکہار،تلہ گنگ،چواسیدن شاہ اور لاوہ میں بنائے گئے ہیں جبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ فائر فائیٹنگ ٹیم اسٹیشن پر 24گھنٹے الرٹ رہے گی،کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سافٹ وئیر،آئی پی کیمرے اور وہیکل ٹریکنگ سسٹم سے نگرانی کی جائے گی،بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی پلان کے مطابق 13ایمبولینسز،ایک ریسکیو وین اور 3فائر وہیکلز کسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار کر دی گئی ہیں،انہوں نے میڈیا نمائیدگان کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید کی خوشیوں میں غریب، بے سہاراافرادکوبھی شامل کریں،سیروتفریح کے دوران حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں،بچوں کو قربانی کے جانوروں کے قریب نہ جانے دیں اورکم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت بھی نہ دیں۔اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد،کنٹرول روم انچارج مرید سلطان،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ماریہ کامران،اکاوئنٹنٹ ملک وقار، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس،ٹرانسپورٹ انسپکٹر فیصل محمود،شفٹ انچارجزاور میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظور موجود تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -