میپکو کی لاپروائی،کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں میں اضافہ،حکام خاموش

میپکو کی لاپروائی،کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں میں اضافہ،حکام خاموش

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومتی اداروں کی لاپروائی کے باعثملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کرنٹ لگنے سے عام شہریوں کی ہلاکتوں میں(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے ۔ عام شہریوں کی ہلاکتوں پر حکومت ‘ وزارت توانائی اور ملتان الیکٹرک پاور کمپنی خاموش تماشائی کا کر دار ادا کر رہے ہیں ۔ملتان سمیت میپکو ریجن میں 30اگست کوایک ہی روز 6شہری کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔اگست 2017میں ایک اندازے کے مطابق میپکو ریجن میں 30 سے زائد شہری کرنٹ لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔بارشوں میں بھی حکومت کی طرف سے شہریوں کی آگاہی اور شعور کی بیداری کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ نہ ہی تشہیری مہم چلائی گئی ہے ۔ دوسری جانب یکم جنوری سے اب تک 15سے زائد لائن مین و پرائیویٹ الیکٹریشن کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔پرائیویٹ الیکٹریشنز کی ہلاکت پر جھوٹ بولا جاتا ہے کہ اہل علاقہ نے خودہی پرائیویٹ افراد کو بلایا تھا۔

کرنٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -