مظفرآباد،نافرمان بیٹے کے مظالم کی شکار ماں فریاد لے کر صحافیوں کے پاس پہنچ گئی

مظفرآباد،نافرمان بیٹے کے مظالم کی شکار ماں فریاد لے کر صحافیوں کے پاس پہنچ ...

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)نافرمان بیٹے کے مظالم کی شکار ماں فریاد لے کر صحافیوں کے پاس پہنچ گئی ۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے بیوہ خاتون کی داد رسی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو احکامات جاری کیے ۔انتظامیہ نے پولیس تھانہ گڑھی دوپٹہ سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی ۔بااثر شخص جو چیف سیکرٹری کی رہائش گاہ پر ڈیوٹی دیتا ہے نے گاؤں کے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔اپنے بھائیوں اور سوتیلی والدہ کے خلاف مقدمات اورلڑائی جھگڑا معمول بنا دیا ۔بیوہ خاتون حاکم بی کا چیف سیکرٹری سمیت ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کے تھانہ گڑھی دوپٹہ کی حدود میں گاؤں چوٹا دچھور میراں کے رہائشی محکمہ پولیس کے ملازم عبدالطیف نے اپنے بیٹے طاہر لطیف ،داماد راشد ولد سکندر،ارشاد ولد شیر زمان سے مل کر اپنی سوتیلی ماں اور بھائیوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ان کی اراضی پر ناجائز قبضہ کے ساتھ روز لڑائی جھگڑا معمول بنا رکھا ہے ۔بیوہ خاتون حاکم بی کی درخواست پو وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایس ایس پی راجہ اکمل خان کو وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں فوری کارروائی کیلئے لکھا ہیجس پر ڈی ایس پی سٹی رضا علی گیلانی نے ایس ایچ او گڑھی دوپٹہ سے تین ایام کے اندر کارروائی کر کے رپورٹ طلب کی ہے۔متاثرہ خاتون نے کہا کہ چیف سیکرٹری آزادکشمیر سمیت ذمہ داران کو ظالم بیٹے کے حوالہ سے درخواستیں دی ہیں ۔ان پر فوری نوٹس لیا جائے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -