بلوچستان کے دور دراز اور بنجر علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے363کلومیٹر لمبی تونسہ بیراج سے نکلنے والی کچھی کینال کا افتتاح کر دیا گیا

بلوچستان کے دور دراز اور بنجر علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے363کلومیٹر لمبی ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)80ارب کی لاگت سے بلوچستان کے دور دراز اور بنجر علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے363کلومیٹر لمبی (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

تونسہ بیراج سے نکلنے والی کچھی کنیال کا افتتاح کر دیا گیا،چےئرمین واپڈا نے پانی چھوڑنے کا افتتاح کیا، اس بارے تفصیل کے مطابق80ارب کی لاگت سے بلوچستان کے دور دراز بنجر علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے تونسہ بیراج سے نکلنے والی 363کلومیٹرطویل کھچی کنیال کا گزشتہ روز چےئرمین واپڈا ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے افتتاح کر دیا گیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چےئرمین واپڈا ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے کہا ہے کہ کچھی کنیال ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان میں اقتصادی ترقی اور معاشرتی بہتری کیلئے اہم منصوبہ ہے جس سے بلوچستان کے بنجر اور پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے72ہزار ایکڑرقبہ زیر کاشت آئے گا،انہوں نے کہا کہ مژکورہ منصوبہ جو کہ 2002میں شروع کیا گیا تھا جو کہ لاگت اور تعمیراتی مدت میں مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اس منصوبے کو ترک کیا جا چکا تھا مگر مذکورہ وفاقی حکومت اور وپڈا انجینئر کی لگن سے اس منصوبے کو نئی زندگی ملی اور آج ہم 10سال بعد اس منصوبے کے پہلے مرحلے کو مکمل کرکے اس کے ثمرات لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں ،انہوں نے منصوبے پر تعمیراتی کام مکمل ہونے کے حوالے سے وفاقی حکومت ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پراجیکٹ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شدید مشکلات اور پراجیکٹ ایریا میں امن وامان کی صورتحال کے باوجود یہ اہم کام سر انجام دیا،کھچی کنیال کا پہلامرحلی80ارب روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -