بارش کے باعث 60 فیصد طلباء و طالبات سکولوں میں نہ گئے‘ کیچڑ میں پھسلنے سے متعدد بچے زخمی

بارش کے باعث 60 فیصد طلباء و طالبات سکولوں میں نہ گئے‘ کیچڑ میں پھسلنے سے ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان اور گردونواح میں شدید بارش کے باعث طلبہ (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کی بڑی تعداد نے چھٹی کرلی ۔ معلوم ہوا ہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث جل تھل ہو گئی اور شہر میں 60فیصد طلبا وطالبات سکول نہیں گئے ۔ دیہات کے سکولز میں تو محض20فیصد کے لگ بھگ طلبا وطالبات سکولز گئے ۔ سکولز سے واپسی پر شدید بارش کے باعث بیشتر طلباوطالبات سکولز میں ہی رک گئے جو بارش رکنے کے بعد اپنے گھروں میں گئے ۔ کیچڑ میں بعض بچوں کے پھسل کر زخمی ہو نے کے واقعات بھی پیش آئے۔مختلف مقامات پرپانی جمع ہونے کے باعث طلبا کی موٹر سائیکلیں اور رکشے بند ہو گئے جس کے باعث شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا دوپہر کو شدید بارش کے بعد گلیاں اور سڑکیں نہروں اور خالی پلاٹ تالابوں کا منظر پیش کرنے لگے اور راستے بند ہو کر رہ گئے ۔ اس صورتحال سے فائدہ اٹھا کر رکشہ والوں نے منہ مانگے کرائے وصول کئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -