رجسٹری برانچ ملتان سٹی کی چھت ٹپک پڑی‘ صدی پرانا ریکارڈ بری طرح متاثر

رجسٹری برانچ ملتان سٹی کی چھت ٹپک پڑی‘ صدی پرانا ریکارڈ بری طرح متاثر

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ملتان میں گزشتہ روز ہونیوالی بارش نے ڈسٹرکٹ کلکٹر کے آفس میں قائم مختلف برانچوں کی تعمیر و مرمت (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کی قلعی کھول دی ۔ رجسٹری برانچ ملتان سٹی کی عمارت ٹپک پڑی ‘ بارش کا پانی ریکارڈ روم میں داخل ہوگیا ‘ چھت کے ٹپکنے کیوجہ سے 1 صدی پرانا ریکارڈ مزید بوسیدہ ہوگیا جبکہ رجسٹری برانچ کے اہلکاروں نے کام بند کر کے پانی کا رخ موڑنے میں مصروف رہے لیکن ان کی کوششیں بارآور ثابت نہ ہو سکیں ‘ رجسٹری برانچ ملتان کینٹ کی چھت ٹپکنے سے ریکارڈ بری طرح متاثر ہوا ۔ اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں ریکارڈ رومز کو محفوظ کر نے کی کوشش میں لگے رہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -