جہلم پویس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی،6ملزمان گرفتار

جہلم پویس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی،6ملزمان گرفتار

  

جہلم(نامہ نگار) عبد الغفار قیصرا نی ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم کی ہدایت پر جہلم پویس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی،4 کلو130گرام چرس ،03عدد پسٹل 30بور معہ 18روند برآمد،06افراد گرفتار ,مقدمات درج ، عبد الغفار قیصرا نی ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم کی ہدایت پر جہلم پویس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی، ۔تفصلات کے مطابق جہلم پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے،تھانہ جلالپورشریف کے عبدالرحمن ایس آئی /ایچ آئی یو نے ملزم مسرت شاہ عرف موسیٰ خان ولد فضل اکبر قوم مسعود خیل پٹھان سکنہ مسعود خیل چارسدہ خیبر پختوانخوا بر سے دوران تفتیش پسٹل 30بور معہ 5روند تھانہ سول لائنASIرفاقت محمود انچارج حوالات جوڈیشل پولیس لائن جہلم نے بذریعہ استغاثہ مقدمہ درج رجسٹر کروایا ہے کہ حوالات سیشن کورٹ لیکر سیشن کورٹ موجود تھے۔ کانسٹیبل وقاص اعجاز 1040مین گیٹ بخشی خانہ پر دستک ہونے پر دروازہ کھولا اور ایک شخص جس کا نام و پتہ بعد میں ماجد عرف مٹھو ولد نامعلوم قوم جٹ سکنہ پنڈ جاٹہ موجود تھا ۔ جس نے کہاکہ میں نے راجہ عمر عرف میری سے ملاقات کرنی ہے۔ جس پر سنتری نے مجھے بتایا میں معہ ہمرائیاں مین گیٹ بخشی خانہ پر پہنچ گئے اور ماجد عرف مٹھو کو کانسٹیبل وقاص اعجاز نے کہا کہ بخشی میں ملاقات نہ ہوسکتی ہے۔ آپ جیل میں جا کر باضابطہ طور پر ملاقات کریں ۔ جس پر ماجد مشتعل ہو گیااور کہا کہ آپ مجھے نہیں جانتے کہ میں کون ہوں ، میں ملاقات کر کے ہی جاؤں گا اسی دوران ماجد نے کانسیٹبل کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گریبان سے پکڑ لیا اور ہاتھا پائی شروع کر دی ۔ جس کے دوران کانسٹیبل وقاص اعجاز کی سرکاری وردی کی شرٹ پوشیدنی کے سامنے کے بٹن ٹو ٹ گئے جو مداخلت کر کے کانسٹیبل کو چھڑایا جبکہ ماجد سیشن کورٹ میں لوگوں کا رش ہونے کی وجہ سے موقع سے فرار ہو گیا۔ مسمی ماجد نے کار سرکار میں مزاحم ہوکر کانسٹیبل کے ساتھ ہاتھا پائی کر کے اس کی سرکاری شرٹ کے بٹن توڑ کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر ارتکاب جرم کیا ہے۔ زاہد رضا اے ایس آئی نے مقد مہ درج کر کے ملز م گرفتار کر لیا۔تھانہ سٹی کے علی اکبر ایس آئی نے عثمان عرف ڈشو ولد محمدزمان قوم راجپوت سکنہ کھوکھر برلب دریا سے 1320گرام چرس اور پسٹل 30بور معہ 5روند،بشارت احمد ایس آئی نے رستم خان ولد راجہ لیاقت قوم راجپوت سکنہ بگا تحصیل و ضلع جہلم حال پیرا غیب جہلم سے 1250گرام چرس اور پسٹل 30بور معہ 08روند,طارق محمود اے ایس آئی ن ملزم عمران شہزاد ولد صابر محمود قوم بھٹی سکنہ کھرالہ جہلم سے 1560گرام چرس برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر کے مقدما ت درج کرلیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -