جہلم،پاک یو کے ہسپتال کچہری چوک ، سیکنڈ شفٹ ختم ، اہل علاقہ پریشانی

جہلم،پاک یو کے ہسپتال کچہری چوک ، سیکنڈ شفٹ ختم ، اہل علاقہ پریشانی

  

جہلم(نامہ نگار)پاک یو کے ہسپتال کچہری چوک میں سیکنڈ شفٹ ختم ، اہل علاقہ پریشانی میں مبتلا ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نظر ثا نی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق جہلم کے شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلی کئی دہائیوں سے پاک یو کے ہسپتال کچہری چوک اہل علاقہ کو صبح و شام صحت کی سہولیات فراہم کر رہا تھا حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر شام کی شفٹ ختم کر دی ہے جس کی وجہ سے محلہ پیرا غیب، پروفیسر کالونی ، گلشن ٹاؤن ، ساحل کالونی ، گلزاری کالونی ، عباس پورہ، محلہ اسلام پورہ، ڈھوک جمعہ سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کو صحت کے معاملے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی افراد نے بتایا کہ چھوٹے موٹے حادثات اور خواتین و بچوں کی بیماریوں کے حوالے سے پاک یوکے ہسپتال میں علاج معالجہ کر کے مقامی افراد کو سہولت فراہم کی جارہی تھی ، محکمہ صحت کی انتظامیہ نے مقامی افراد کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے پچھلی کئی دہائیوں سے فراہم کی گئی سہولت بھی چھین لی ہے ۔ جس کیوجہ سے شہریوں کو شہر کے بڑے ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے جانا پڑتا ہے جس سے مالی نقصان کے علاوہ ہسپتال میں داخل مریضوں کی مشکلات میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے وقت پاک یو کے ہسپتال میں مریضوں کو دوبارہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے تاکہ شہری قریب واقع پاک یو کے ہسپتال سے صحت کی سہولت سے مستفید ہو سکیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -