مری ،ٹریفک پولیس کا عید تعطیلات میں سیاحوں کیلئے جامع پلان جاری

مری ،ٹریفک پولیس کا عید تعطیلات میں سیاحوں کیلئے جامع پلان جاری

  

مری(خبر نگار) سٹی ٹریفک پولیس نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے موقع پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت کے لئے خصوصی ،جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیاچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ دوران عید الفطرراولپنڈی ، اسلام آباد سے تما م ٹریفک بذریعہ ایکسپریس وے مری اور RMKجی ٹی روڈ سے آ جا سکے گی۔دوران عیداالاضحی سرکل مری میں 05روڈز کو ون وے کر دیا گیا ہے جس میں ویوفورتھ روڈ ، بنک روڈ ، ہال روڈ ، کلڈنہ روڈ ، امتیاز شہید روڈ کو ون وے کر دیا گیا ہے ۔ مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ ٹریفک کی بہتر روانی کے لئے مری کے پانچ سیکٹر بنا دئیے گئے ہیں مری آنے والے سیاحوں کو مکمل سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر سروسز بھی فراہم کی جائیں گی اس سلسلے میں 300سے زائد ٹریفک وارڈنزو سینئر ٹریفک وارڈنز افسران کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں ڈی ایس پی ٹریفک مری ان سب کی سپرویژن کریں گے۔اس دوران مری میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ صبح 06 بجے سے رات02 بجے تک مکمل بند رہے گا بسیں اور دیگر بڑی گاڑیاں مری بروری میڈیا ہا ؤس اور بانسرہ گلی سے آگے نہیں جا سکیں گی جبکہ آزاد کشمیر جانے والی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت ہو گی ،GPOچوک کو پارکنگ فری قرار دیا گیا ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -