چکوال،پولیس کا سرچ آپریشن،بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد

چکوال،پولیس کا سرچ آپریشن،بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ کی ہدایت پر جنرل سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔ جبکہ دو اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ڈی ایس پی صدر سرکل اور کلر کہار پولیس نے ایک رائفل 7MM، ایک رائفل 8MM، ایک پستول تیس بور، ایک رائفل 12بور، دو اشتہاری مجرمان اور 6مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ 18گھروں کی تلاشی کے دوران 36افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ اُدھر سٹی پولیس چکوال نے بھی مکان کا اندراج نہ کرانے پر دو مالک مکانوں کیخلاف مقدمات ،14مکانوں کی تلاشی کے دوران92افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ڈی پی او ہارون جوئیہ نے جمعرات کے روز بتایا کہ سرچ آپریشن آئندہ بھی جاری رہیں گے۔عوام مشکوک افراد کی نشاندہی کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -