گوگل ،پاکستان اور دیگر ممالک کو اسٹارٹ اپس کی تربیت فراہم کرے گا

گوگل ،پاکستان اور دیگر ممالک کو اسٹارٹ اپس کی تربیت فراہم کرے گا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گوگل ، پاکستان اور دیگر ممالک کے، اسٹارٹ اپس کوگوگل لانچ پیڈ ایکسلریٹر کی تربیت فراہم کرے گا۔گوگل لانچ پیڈ ایکسلریٹر کو ان ڈیویلپرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو حیرت انگیز چیزیں متعارف کراتے ہیں چاہے وہ پورے افریقہ میں ڈیجیٹل کامرس کو ہموار بنانے میں مدد کریں یاایسے ملٹی میڈیا ٹولز تک رسائی فراہم کریں جنہیں اسپیشل ایجوکیشن کے لیے بنایا گیا ہو یا بزنس آپریشنز کو سادہ بنانے کے لیے آرٹیفشل انٹیلی جنس کا استعمال ہو جو دنیا بھر میں درپیش بڑے چیلنجوں کے لیے حل پیش کرتے ہیں۔ گوگل نے اس سلسلے میں اپنی کوششوں کو دوگنا کر دیا ہے اور پروگراموں کی آئندہ کلاس کے لیے پہلی مرتبہ آج کے دن سے مزید ممالک کے لیے درخواستیں کھول دی ہیں۔ ان میں ایشیا سے تعلق رکھنے والے ممالک یعنی پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور میانمار، وسطی اور مشرقی یورپ سے تعلق رکھنے والے ممالک میں ایسٹونیا، رومانیہ، یوکرائن، بیلا روس اور روس، لاطینی امریکی ممالک میں کوسٹا ریکا، پانامہ، پیرو اور یوروگوئے جب کہ افریقہ کے الجیریا، مصر، گھانا، مراکش، تنزانیہ، تیونس اور یوگنڈا شامل ہیں۔یہ ممالک اب ایک بڑی فہرست کا حصہ بن جائیں گے جن میں پہلے سے ہی ارجنٹائن، برازیل، چلی، کولمبیا،میکسیکو، چیک ری پبلک، ہنگری، پولینڈ، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ، ویتنام،نائیجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -