ایس ایس یو کی کارکردگی قابل تعریف ہے،امریکی قونصلیٹ

ایس ایس یو کی کارکردگی قابل تعریف ہے،امریکی قونصلیٹ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ریجنل سیکیورٹی آفس امریکی قونصلیٹ کراچی نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکاروں کی جانب سے قونصلیٹ کو بہتراور مؤثر خدمات کی فراہمی کو تسلیم کرتے ہوئے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ مقصود احمد ، ایس ایس پی غیرملکی سیکیورٹی سیل فیصل عبداللہ چاچڑ، ایس پی ،ایس ایس یو مظفر اقبال اور دیگر سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ریجنل سیکیورٹی آفیسر جان ہسلوپ نے ایس ایس یو کی شاندار خدمات اور پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور امریکی قونصل خانے اور اس کے عملے کی مؤثر انداز میں حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس یو کے کمانڈنٹ مقصود احمد کا شکریہ ادا کیا۔ریجنل سیکیورٹی آفیسر نے آپریشنل میڈکس ، فائرآرمس اور سیکیورٹی کے طریقہ کار میں تربیت مکمل کرنے والے ایس ایس یو کے اہلکاروں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔اس کے علاوہ انھیں اعلیٰ خدمات کے سلسلے میں تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد نے یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی معیاری اور پیشہ وارانہ خدمات جاری رکھی جائیں گی۔ آخر میں ریجنل سیکیورٹی آفیسر نے ایس ایس یو کمانڈنٹ کو شیلڈپیش کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -