کاٹی اور پاکستان فوڈ ایسوسی ایشن کے درمیان باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط

کاٹی اور پاکستان فوڈ ایسوسی ایشن کے درمیان باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) اور پاکستان فوڈ ایسوسی ایشن کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کے لیے یادداشت پر دستخط، دونوں تنظمیں رکنیت سازی، مختلف سطح پر ہونے والے پروگرامز، ورک شاپس، نمائشوں میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔ یادداشت پر دستخط کی تقریب کاٹی میں منعقد ہوئی جس میں کاٹی کے صدر مسعود نقی، پاکستان فوڈ ایسوسی ایشن کے صدر رفیق رنگون والا، کاٹی کے سابق صدور راشد احمد صدیقی ، فرخ مظہر اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں تنظیموں کے مابین وسیع پیمانے پر باہمی اشتراک پر اتفاق کیا گیا اور اس تعاون کو عملی سطح پر بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کاٹی کے صدر مسعود نقی نے پی ایف اے کے ساتھ باہمی تعاون کے لیے ایم او یو طے پانے کو خوش آئند قرار دیا۔