زکریا یونیورسٹی میں طلبہ کے لیپ ٹاپ چوری کرنیوالا پکڑا گیا‘ 3 کمپیوٹربرآمد

زکریا یونیورسٹی میں طلبہ کے لیپ ٹاپ چوری کرنیوالا پکڑا گیا‘ 3 کمپیوٹربرآمد

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں طلبا کے لیپ ٹاپ چوری (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کرنے والا ملزم پکڑا گیا، تین لیپ ٹاپ برآمد کرلئے گئے۔ تفصیل کے مطابق بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں طلبا وطالبات کے لیپ ٹاپ چوری ہونے کی وارداتوں میں اضافے کے بعد سکیورٹی آفیسر خلیل کھور نے سپیشل سکواڈ تشکیل دیا ۔اسی دوران ایک طالب علم حافظ عامر نے درخواست دی کہ اس کا لیپ ٹاپ عمر ہاسٹل سے چوری ہوگیا ہے جس پر سکیورٹی اہلکاروں کے خصوصی سکواڈ شمشاد ، الطاف حسین، مہر سیفل ، رانا ذوالفقار اور ساجد علی کالرو نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم سلیم کو شناخت کیا جو زوالوجی کا طالب علم تھا ۔دوران تفتیش ملزم سلیم سے تین لیپ ٹاپ برآمد کرلئے گئے جوآرر او ڈاکٹر مقرب اکبر نے حافظ عامر ، محمد شعیب ، اور محمد خادم کے حوالے کردئے -اس بارے میں سکیورٹی آفیسر خلیل کھور کا کہنا ہے کہ ملزم کو اب پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -