شاہ شمس پارک میں جھولے بند کرنیکا حکم ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ڈپٹی کمشنر ، سی پی او ڈی جی پی ایچ سے 8 ستمبر کو جواب طلب کرلیا

شاہ شمس پارک میں جھولے بند کرنیکا حکم ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ڈپٹی کمشنر ، سی ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے شاہ شمس پارک میں (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

جھولے بندکرنے سے روکتے ہوئے ڈپٹی کمشنر،سی پی اواورڈی جی پی ایچ اے سے 8 ستمبر کوجواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں شاہ شمس پارک ملتان کے ٹھیکیداروحیدڈوگرنے درخواست دائر کی تھی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلاجواز طورپر گزشتہ عیدالفطرپر تعطیلات سے ایک روز قبل پارک کے جھولوں کو بلاجوازطورپر بندکردیا تھا جس کے لئے انھیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا جبکہ اس نے باقاعدہ فیس اداکرکے یونیورسٹی آف انجئینرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہورسے جھولوں کا فٹنس سٹریفکیٹ بھی حاصل کیاہواہے اوراب اس عید پربھی ضلعی انتظامیہ جھولوں کی فٹنس کا بہانہ بناکرجھولوں کو بند کرنیکے درپے ہے جس کے باعث نہ صرف درخواست گذارکو مالی نقصان ہوگابلکہ شہرمیں عوام کے لئے واحد تفریح گاہ بھی بندہوکررہ جائے گی اس لئے بلاجواز اورغیرقانونی طورپرجھولوں کو بند کرنے سے روکنے کاحکم دیاجائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -