ریجنل ٹیکس آفس ان لینڈ ریونیو نے اگست 2017ء میں 5 ارب81 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریونیو وصول کیا

ریجنل ٹیکس آفس ان لینڈ ریونیو نے اگست 2017ء میں 5 ارب81 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ...

  

ملتان(نیوز رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او )ان لینڈ ریونیو نے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

اگست 2017ء میں پانچ ارب 81کروڑ 30لاکھ روپے کا ریونیو وصول کیا ہے آر ٹی او ملتان کے لئے 5ارب40کروڑ روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا گیا تھا آر ٹی او ملتان کی جانب سے ایف بی آر کو بھجوائے گئے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ہدف کے 41کروڑ30لاکھ روپے کی زائد وصولیاں کی گئی ہیں۔جبکہ حتمی اعدادوشمار آنے پر ان وصولیوں میں مزید اضافہ کا امکان ہے آرٹی او ملتان اور ماتحت دفاتر رات 10بجے تک کھلے رہے آر ٹی او ملتان نے انکم ٹیکس کی مد میں 2ارب81کروڑ50لاکھ روپے وصول کیے سیلز ٹیکس کی مد میں 2ارب95کروڑوصول کیے گئے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 4کروڑ80لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

ریونیو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -