9 ڈویثرنل ہیڈ کوارٹرز میں خواتین پولیس سٹیشنوں کا قیام عمل میں نہ آسکا

9 ڈویثرنل ہیڈ کوارٹرز میں خواتین پولیس سٹیشنوں کا قیام عمل میں نہ آسکا

  

رحیم یارخان(بیورونیوز) حکومت پنجاب نے صوبہ کے نوڈویژنل (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ہیڈکوارٹرز بہاولپور، ملتان ،ساہیوال،فیصل آباد،لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ڈیرہ غازیخان اورراولپنڈی میں آبادی کی مناسبت سے وومن پولیس اسٹیشنزقائم کرنے کافیصلہ کیاتھا اس سلسلہ میں حکومت نے پولیس افسران سے رپورٹس طلب کیں‘پولیس ذرائع کے مطابق حکومت نے ابتدائی طور پرصوبہ کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرزمیں وومن پولیس اسٹیشنزقائم کرنے کافیصلہ تھا جہاں خواتین کے مقدمات کااندراج کیاجاناتھا اوربعدمیں ضلعی سطح پربھی وومن پولیس اسٹیشنزکے قیام کوعمل میں لایاجاناتھالیکن حکومتی احکامات کے باوجودوومن پولیس اسٹیشنزکاقیام عمل میں نہ آسکاہے ۔

خواتین پولیس سٹیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -