ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں: مخدوم شاہ محمود قریشی
ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین وسابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملہ پر پوری قوم متحد ہے ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ناقابل تلافی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
امریکہ کو پاکستان دہشتگردی کیخلاف بیش بہا قربانیوں کا نہ صرف اعتراف بلکہ قدر کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما خضر حیات بلوچ کی رہائشگاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں نظرنہیں آرہیں بھارت کے ایٹمی اسلحہ میں بڑھتا ہوا اضافہ وجنوں نظر نہیں آتا کشمیرمیں بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم امریکہ کو نظرکیوں نہیں آرہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے اور پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے۔تقریب سے سابق ناظم حیات خان بلوچ،سابق ٹاؤن ناظم میاں جمیل احمد،رانا عبدالجبار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔شاہ محمود قریشی عیدالاضحیٰ منانے کیلئے گزشتہ روز اسلام آباد سے ملتان پہنچ گئے۔