کل تک مجھے نااہلی کا طعنہ دینے والے آج اپنی نااہلی کا رونا روہے ہیں: یوسف رضا گیلانی

کل تک مجھے نااہلی کا طعنہ دینے والے آج اپنی نااہلی کا رونا روہے ہیں: یوسف رضا ...

  

ملتان ( نیوز رپورٹر ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

پارٹی وفاق کی علامت ہے جس نے حقیقی معنوں میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ کی طرف گامزن کیا آئندہ الیکشن بھی اپنی کارکردگی اور منشور کی بنیاد پر لڑے گی اور پنجاب میں بھی اس بار بڑی کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ گیلانی ہاؤس میں ملک نعیم سامیٹہ ‘ ملک اللہ بخش سامیٹہ سابق ایم پی اے‘ ملک الہ دین سامیٹہ ‘ ملک منظور جوتہ سابق تحصیل ناظم ‘ ملک ریاض سامیٹہ سابق ممبر ضلع کونسل ‘ چوہدری عبدالغفور مقامی زمیندار ‘ ذوالقرنین سامیٹہ ‘ سردار افتخار سیہڑ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال ‘ عبدالرحمان مانی ‘ مہر ارشاد سیال سابق یم پی اے ‘ خواجہ رضوان عالم ‘ ڈاکٹر جاوید صدیقی ‘ مصطفی گیلانی بھی موجود تھے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پارٹی میں شامل ہو نے والے کارکنوں کی وجہ سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی اور شامل ہو نے والوں کو جائز مقام دیں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے بہت جلد وہ پنجاب میں بھی جلسے کریں گے کا رکن اور ملتان میں بھی تاریخ ساز جلسہ ہو گا انہوں نے کہا کہ کل تک مجھے نااہلی کا طعنہ دینے والے آج خود اپنی نااہلی کا رونا رو رہے ہیں اور اداروں پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ پیپلز ارٹی نے تمام تر تحفظات کے باوجود عدلیہ کا احترام کیا اور عدالتوں میں پیش و رہی ہے انہوں نے کہا کہ الگ صوبہ کے قیام کے لئے وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -