آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل

ستمبر01 جمعہ۔ قسمت آپ کا ساتھ دے گی جس کے باعث بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے اور کاروبار میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔ رشتے دار مددگار رہیں گے۔

برج ثور

 ستمبر01 جمعہ۔ خاندانی امور میں حوصلہ بلند رہے گا‘ خاندان کا باہمی تعاون بہت شاندار رہے گا۔ پراپرٹی اور ملکیت کے مسائل خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں گے۔

برج جوزا

 ستمبر01 جمعہ۔ مشترکہ طور پر کی گئی سرمایہ کاری سود مند رہے گی۔ گھریلو معاملات میں آپ کی مصروفیت اور دلچسپی بڑھے گی۔ کسی دوست کے ساتھ اہم معاملات کس سلسلے میں گفتگو ہو سکے گی۔

برج سرطان

 ستمبر01 جمعہ۔ بعض معاملات جن میں سے کچھ کاروباری نوعیت کے ہوں گے انکو طے کرنے سے پرہیز کریں اِس سے آپ کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

برج اسد

ستمبر01 جمعہ۔ کام کی مصروفیات کی وجہ سے گھر کو وقت نہ دے پائینگے۔ کسی بھی قسم کا کوئی بھی ایسا وعدہ یا معاہدہ نہ کریں جسے بعد میں پورا نہ کر سکیں۔ مہمانوں کی آمد و رفت جاری رہے گی 

برج سنبلہ

 ستمبر01 جمعہ۔ قسمت کا ستارہ بلند ہے اس لئے نئے منصوبے میں شرکت کریں۔ شخصیت کو بنا سنوار کر رکھیں ۔ خود اعتمادی کا مظاہرہ کریں۔

برج میزان

ستمبر01 جمعہ۔ بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے رومان پرور حضرات کو رومانس کے مواقع مل سکیں گے۔ گھریلو مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔ 

برج عقرب

ستمبر01 جمعہ۔ ذہنی انتشار اور پریشانی سے نجات حاصل کر سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے آپ کے تعلقات کشیدہ رہیں گے۔ تقریبات میں شرکات کے مواقع ملیں گے۔ 

برج قوس

 ستمبر01 جمعہ۔ سیر و سیاحت کے شوق کی تکمیل کر سکیں گے ۔ کاروباری معاملات میں ترقی کا رجحان پایا جائے گا۔ کوئی اچھی خبر سن سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات استوار ہوسکیں گے۔

برج جدی

 ستمبر01 جمعہ۔ خریداری کی طرف رجحان بڑھے گا۔بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے۔آپ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے کوشاں رہیں گے۔

برج دلو

 ستمبر01 جمعہ۔آپ اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں اور گمشدہ چیز کو تلاش کر لیں گے۔ آمدنی کی رکاوٹ ختم ہو جائے گی۔کسی قریبی دوست سے ملاقات ہو سکے گی۔

برج حوت

 ستمبر01 جمعہ۔وقت کی اہمیت جان کر حیرت ہوگی اس لئے لکھنے اور پڑھتے رہیں۔ محبوب معمہ حل کرنے کا ارادہ ظاہر کرے گا۔ کھانا بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزید :

مخفی علوم -اہم خبریں -