چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا بکرا چوری ہوگیا
کراچی (ویب ڈیسک)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا قربانی کیلئے خریدا گیا بکرا چوری ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے منصف بھی چوروں سے نہ بچ سکے،سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے بکرے کی قربانی دینے کا فیصلہ کیا اور ایک عدد بکرا بھی خرید لائے لیکن وہ قربان ہونے سے پہلے ہی چوروں کے ہتھے چڑھ گیا۔بکراگھر کے باہر بندھا ہوا تھا کہ چوروں کی اس پر نظر پڑ گئی ، چوروں نے اپنی فنکاری استعمال کرتے ہوئے بکرا غائب کر لیا۔