دانیال عزیز نجکاری، ممتاز تارڑ کو انسانی حقوق کی وزارت مل گئی، ایاز شاہ فوڈ سکیورٹی میر دوستین آبی وسائل، طلال چودھری داخلہ عثمان ابراہیم قانون و انصاف کے وزیر مملکت بن گئے

دانیال عزیز نجکاری، ممتاز تارڑ کو انسانی حقوق کی وزارت مل گئی، ایاز شاہ فوڈ ...
دانیال عزیز نجکاری، ممتاز تارڑ کو انسانی حقوق کی وزارت مل گئی، ایاز شاہ فوڈ سکیورٹی میر دوستین آبی وسائل، طلال چودھری داخلہ عثمان ابراہیم قانون و انصاف کے وزیر مملکت بن گئے

  

اسلام آباد (اے پی پی) دو وفاقی وزراء اور چار وزراء مملکت کے محکموں کا اعلان کر دیا گیا۔ جمعرات کو جاری ہونے والے کابینہ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے فوری طور پر وفاقی وزیر دانیال عزیز کو نجکاری اور وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ کو انسانی حقوق کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ اسی طرح وزیر مملکت سیّد ایاز علی شاہ شیرازی کو نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، وزیر مملکت میر دوستین خان ڈومکی کو آبی وسائل، وزیر مملکت محمد طلال چوہدری کو داخلہ جبکہ وزیر مملکت عثمان ابراہیم کو قانون و انصاف کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -