’میں آپ کا گریبان پکڑوں گا‘ سینئر صحافی نے یہ بات کہی تو آگے سے عمران خان نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

’میں آپ کا گریبان پکڑوں گا‘ سینئر صحافی نے یہ بات کہی تو آگے سے عمران خان نے ...
’میں آپ کا گریبان پکڑوں گا‘ سینئر صحافی نے یہ بات کہی تو آگے سے عمران خان نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اکثر سیاستدانوں کے بارے میں عمومی تاثر یہی پایا جاتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے سوالات سننا پسند کرتے ہیں اور اگر ان سے سخت سوالات کرلیے جائیں تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں لیکن عمران خان نے سینئر صحافی کا انتہائی سخت سوال تحمل سے سن کر اس کا پریکٹیکل جواب دے کر سب کو حیران کردیا۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو انٹرویو کے دوران کہا کہ ’اگر آپ پاکستان کے غریب کی دو وقت روٹی کا بندو بست نہ کر پائے تو آپ کا گریبان ہوگا اور ہمارے ہاتھ ہوں گے‘۔صحافی کا یہ سوال سننے کے بعد عمران خان نے غصے یا نا پسندیدگی کا اظہار کرنے کی بجائے کہا کہ جب انہوں نے شوکت خانم ہسپتال بنایا تو لوگوں نے کہا کہ اس میں غریبوں کا علاج ممکن نہیں ہو سکے گا، لیکن دنیا نے دیکھا کہ آج شوکت خانم میں 70 فیصد لوگوں کا مفت علاج ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال کو سالانہ 5 ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمل یونیورسٹی میں 90 فیصد غریبوں کے بچے پڑھ رہے ہیں ، اسی طرح پاکستان میں بھی ہوگا، جس طرح چین نے غربت پر قابو پایا ہے اسی طرح پاکستان سے بھی غربت ختم کی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -