سعودی عرب میں 9 خواتین حجاج کے ہاں بچوں کی پیدا ئش ہوئی
مکہ مکرمہ (آئی این پی) سعودی عرب میں 9 خواتین حجاج کے ہاں بچوں کی پیدا ئش ہوئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج کے آغاز سے لے کر اب تک 9 خواتین حجاج کے ہاں بچوں کی ولادت ہوئی۔ مکہ مکرمہ زچہ بچہ ہسپتال کے مطابق تمام خواتین کو طبی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ا نتظامیہ کا کہنا تھا تمام نومولود خیریت سے ہیں۔ کاغذی کارروائی کے بعد بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
سفارتی تعلقات مزید کشیدہ‘ روس سان فرانسسکو میں قونصلیٹ بند کرے: امریکہ کا حکم