واجد ضیاءنے انکوائری میں مشرف ،سعود عزیز، خرم شہزاد کو قصور وار ٹھہرایا تھا

واجد ضیاءنے انکوائری میں مشرف ،سعود عزیز، خرم شہزاد کو قصور وار ٹھہرایا تھا
واجد ضیاءنے انکوائری میں مشرف ،سعود عزیز، خرم شہزاد کو قصور وار ٹھہرایا تھا

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاناما کیس کی جے آئی ٹی سے شہرت پانے والے ایف آئی اے کے اعلیٰ آفیسر واجد ضیاءکی طرف سے بینظیر بھٹو قتل کیس میں نامزد تینوں ملزمان جنرل (ر) پرویز مشرف ، ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد قصور وار ٹھہرا دیئے گئے جبکہ پنجاب پولیس اور پنجاب پولیس کی جے آئی ٹی کی طرف سے نامزد پانچوں ملزمان اعتزاز شاہ، شیر زمان ، رفاقت ، حسنین ، عبدالرشید باعزت بری کر دیئے گئے۔

یوم دفاع کی پریڈ کیلئے جنگی جہاز لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرینگے

واجد ضیاءایف آئی اے کی جے آئی ٹی کے سربراہ تھے، انہوں نے بینظیر بھٹو کے قتل کیس کی از سر نو انکوائری کے بعد جنرل (ر) پرویز مشرف، ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو ملزم قرار دیا تھا اور انہوں نے عدالت پیش ہو کر ان تینوں کیخلاف اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا تھا جس میں ان تینوں کو مرکزی ملزمان قرار دیا۔

مزید :

راولپنڈی -