پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر پشاور کو ممکنہ طور پر بڑی تباہی سے بچا لیا , 86مشتبہ افراد گرفتار

پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر پشاور کو ممکنہ طور پر بڑی تباہی سے بچا لیا , ...
پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر پشاور کو ممکنہ طور پر بڑی تباہی سے بچا لیا , 86مشتبہ افراد گرفتار

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر ایجنسی سے ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر کے 86مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے بتا یا ہے کہ خیبر ایجنسی سے ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 27راکٹ لانچر ،24راکٹ ،16کلاشنکوفیں ،16دستی بم ،28پستول اور 9رائفلز برآمد کر لیے ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ سرچ آپریشن کے دوران 86مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں سنگین جرائم میں ملو ث افراد بھی شامل ہیں ۔سجاد خان نے کہا کہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں ایلیٹ پولیس اور فوج کے جوانوں نے حصہ لیا ۔

مزید خبریں :واجد ضیاءنے انکوائری میں مشرف ،سعود عزیز، خرم شہزاد کو قصور وار ٹھہرایا تھا

مزید :

خیبر -