پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے ’دشمن‘ متحرک ، ایسے منصوبے کا انکشاف کہ ہرکوئی حیران پریشان رہ جائے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے ’دشمن‘ متحرک ، ...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے ’دشمن‘ متحرک ، ایسے منصوبے کا انکشاف کہ ہرکوئی حیران پریشان رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) خفیہ اداروں نے خبر دار کیا ہے کہ افغانستان کنہار میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا ایک اہم اجلاس اگست کے آخری عشرے میں ہوا جس میں تحریک طالبان نے دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ذمہ داران کو بھی شامل کیا گیا، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں غیر ملکی سفارت خانوں سمیت حساس مقامات پر بیک وقت دہشت گردی کی کارروائیاں کی جائیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیداہوں۔

بینظیر قتل کیس میں رہائی پانیوالے رشید احمد نے جیل میں میٹرک ، ایف اے ، گریجوایشن ، قرآن کا ترجمہ مکمل کیا، عدالتی فیصلے پر خوشی، بے گناہ قید کاٹنے پر آنسو نہیں تھم رہے تھے

"نوائے وقت "کے مطابق اس حوالے سے خفیہ اداروں نے وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اس مقصد کیلئے 22 خودکش حملہ آوروں کو تیار کیا گیا ہے جو پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ جن کا ٹارگٹ امریکی قونصل خانے، چائنیز قونصل خانے اور ایسے پراجیکٹ جن پر چائنیز کام کر رہے ہیں، اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروے، تعلیمی ادارے، ہسپتال ، امام بارگاہ مزارات ، اقلیتوں کے مذہبی مقامات ہیں، لہٰذا تمام صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور غیر ملکیوں کی غیر ضروری سرگرمیوں کو محدود کیا جائے۔

مزید :

لاہور -