”پاکستانیو۔۔۔! ٹکٹیں خرید لو“ ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت شروع، کہاں سے اور کیسے خریدنی ہیں؟ جلدی جلدی تمام تفصیلات جان لیں، کہیں دیر نہ ہو جائے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا انتظار اپنے عروج پر ہے لیکن پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے 3 ٹی 20 میچوں کی ٹکٹوں کی بکنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نیب لاہور اور راولپنڈی نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف 5 ریفرنسز ہیڈ کوارٹرز بھجوادیے، نواز شریف اور بچوں کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش
اگر آپ بھی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے خواہشمند ہیں تو پھر جلدی کریں اور اپنی ٹکٹ بک کروالیں، ورنہ دیر ہو جائے گی اور آپ تاریخی اور یادگار لمحات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے سے محروم رہ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ واجد ضیاءنے انکوائری میں مشرف ،سعود عزیز، خرم شہزاد کو قصور وار ٹھہرایا تھا
ان ٹکٹوں کی فروخت رات 12 بجے سے شروع ہو چکی ہے جو eticketing.pk پر دستیاب ہیں اور اس ویب سائٹ پر بک کروائی گئی ٹکٹیں عید الاضحی کے بعد یعنی 4 ستمبر کے بعد مال روڈ پر واقع پرل کانٹی نینٹل (پی سی) ہوٹل سے حاصل کی جا سکیں گی۔