کنگنا رناوت نے ہرتیک روشن سے معافی کا مطالبہ کردیا

کنگنا رناوت نے ہرتیک روشن سے معافی کا مطالبہ کردیا
کنگنا رناوت نے ہرتیک روشن سے معافی کا مطالبہ کردیا

  

ممبئی(آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ہرتیک روشن سے معافی کا مطالبہ کردیا۔بھارتی ذرائع کے مطابق کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ انہیں ہرتیک روشن کی وجہ سے ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر انہوں نے ہرتیک روشن سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔کنگنا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہرتیک روشن کو کوئی قانونی نوٹس نہیں بھیجا اور انہیں ان سب باتوں سے بہت ذلت اور ذہنی دباؤ کا سامناکرنا پڑا ہے اور اس کے لئے وہ کئی دنوں تک سو نہیں سکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کنگنا رناوت کے نام سے کچھ نازیبا ای میلز انٹر نیٹ پر لیک ہوئی تھیں۔

اپنی ای میل کا پاسورڈ فوری تبدیل کرلیں یا کسی کا پاسورڈ چاہیے ہے تو اس فہرست سے حاصل کرلیں، انٹرنیٹ کی تاریخ کا خوفناک ترین دن آگیا

مزید :

تفریح -