نواز شریف ،حسن اور حسین نواز نے لندن میں عید کی نماز ادا کی

نواز شریف ،حسن اور حسین نواز نے لندن میں عید کی نماز ادا کی
 نواز شریف ،حسن اور حسین نواز نے لندن میں عید کی نماز ادا کی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ لندن میں عید کی نماز ادا کی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے حسن اور حسین نواز کے ساتھ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں عید کی نماز ادا کی ۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن سے باہر نکلتے ہوئے میڈیا نے نواز شریف سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے سوال پر مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز کی طبعیت بہتر ہے ،قوم کی دعاﺅں پر شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں بعد میڈ یا نمائندوں سے گفتگو کروں گا ۔

مزید خبریں :شیخ رشید نے بھی قربانی کے لیے جانور خرید لیے ،منڈی جاتے ہی بیو پاریو ں کے ساتھ شیخ رشید نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

مزید :

قومی -