چیئر مین نیب نے شریف خاندان کے خلاف چاروں ریفرنسز کا حتمی جائزہ لینے کے لیے 5ستمبر کو اجلاس طلب کرلیا

چیئر مین نیب نے شریف خاندان کے خلاف چاروں ریفرنسز کا حتمی جائزہ لینے کے لیے ...
چیئر مین نیب نے شریف خاندان کے خلاف چاروں ریفرنسز کا حتمی جائزہ لینے کے لیے 5ستمبر کو اجلاس طلب کرلیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین نیب قمر زمان چودھری نے شریف خاندان کے خلاف چاروں ریفرنسز کا حتمی جائزہ لینے کے لیے 5ستمبر کو اجلاس طلب کر لیا۔تفصیل کے مطابق نیب لاہور اور راولپنڈی نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف 5ریفرنسز نیب ہیڈ کوارٹرز کو بھجوا دیے ہیں ۔ شریف خاندان کے خلاف 16آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ سٹیل ملز کا ریفرنس تیار کیا گیا ہے جس پرنیب لاہور نے شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے اور بینک اکاونٹس فریز کرنے کی سفارش کی ہے ۔شریف خاندان کے خلاف چاروں ریفرنسز 7ستمبر کو دائر کیے جائیں گے ۔

مزید خبریں :نیب لاہور اور راولپنڈی نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف 5 ریفرنسز ہیڈ کوارٹرز بھجوادیے، نواز شریف اور بچوں کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش

مزید :

قومی -