آپ خودکشی کرنے سے بچ سکتے ہیں اگر یہ روحانی کام کرلیں۔۔۔

آپ خودکشی کرنے سے بچ سکتے ہیں اگر یہ روحانی کام کرلیں۔۔۔
 آپ خودکشی کرنے سے بچ سکتے ہیں اگر یہ روحانی کام کرلیں۔۔۔

  

دل میں بُرے خیالات کا غلبہ اور خودکشی کی طرف ذہن کا جانا مایوسی کی وہ علامات ہیں جو شیطان انسان کے دل میں بیٹھ کر پیدا کرتا رہتا ہے۔خودکشی حرام موت ہے ،ایسی موت کی تمنا کرنا گویا اللہ کی رحمتوں سے مایوس ہوجانے کا سبب ہے۔اسکے سماجی اسباب بہت زیادہ ہیں اور جسمانی ذہنی بیماریاں بھی ایسے انسان کو بے بسی سے مرنے کی طرف راغب کرتی ہیں۔اگر ایسے لوگ اپنی روح کو طاقتور کرلیں تو انہیں غیر معمولی طور پر مایوسانہ خیالات سے نجات،مسائل کا حل اور یقین کی قوت ملے گی۔

ایسے حضرات روزانہ رات کو سونے سے پہلے اوّل آخر درود پاک پڑھ کر سبحان اللہ یا رحیم یاغفار ایک تسبیح پڑھیں ،اور نماز عصر کے بعد یا حیی القیوم بحق لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین کی تسبیح پڑھاکریں۔انکو روحانی وجدان ملے گا۔خودکشی اور کمزوری کا سبب بنے والے خیالات سے نجات ملے گی،غیب سے اسکے مسائل کو حل کردیا جائے گا،انشااللہ

۔۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

ڈیلی بائیٹس -