پاک فوج اور پاکستان رینجرز سندھ کی 15ٹیمیں کراچی شہر سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے امدادی کاررائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں: آئی ایس پی آر

پاک فوج اور پاکستان رینجرز سندھ کی 15ٹیمیں کراچی شہر سے بارش کے پانی کی نکاسی ...
پاک فوج اور پاکستان رینجرز سندھ کی 15ٹیمیں کراچی شہر سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے امدادی کاررائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں: آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (اے پی پی)پاک فوج اور پاکستان رینجرز سندھ کی 15ٹیمیں کراچی میں طوفانی بارشوں کے بعد شہر سے پانی کی نکاسی کے لئے امدادی کاررائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ‘اب تک بارش کے متاثرہ متعدد علاقوں سے پمپس کے ذریعے پانی کا اخراج مکمل کر لیا گیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور پاکستان رینجرز سندھ کی 15ٹیموں نے سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر عائشہ منزل ‘ سہراب گوٹھ ‘ غریب آباد انڈر پاس ‘ لیاقت آباد انڈر پاس ‘ناظم آباد انڈر پاس ‘ سرجانی سیکٹر بی فور ‘یوسف گوٹھ ‘اجتماع گاہ ‘منگوپیر ‘سٹاپ نمبر پانچ ‘ نیو چکی ‘پاور ہاؤس چورنگی‘ اور سلطان آباد منگو پیر میں پمپس کے ذریعے پانی نکالا‘دیگر علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کی جارہی ہے۔

مزید :

راولپنڈی -