بینظیر بھٹو قتل کیس میں انصاف کے لیے ان کے ورثا نے کچھ نہیں کیا، سعد رفیق

بینظیر بھٹو قتل کیس میں انصاف کے لیے ان کے ورثا نے کچھ نہیں کیا، سعد رفیق
 بینظیر بھٹو قتل کیس میں انصاف کے لیے ان کے ورثا نے کچھ نہیں کیا، سعد رفیق

  

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حصول انصاف کے لئے بے نظیر کے ورثاء اور پیپلزپارٹی نے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا۔ نوازشریف نا اہلی کیس اور بینظیرقتل کیس کے نتائج نے نظام پر شبہات میں اضافہ کر دیا ہے ،بے نظیر بھٹو قتل کیس پرسماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی اور بے نظیر قتل کیس کے نتائج نے نظام پر شبہات میں اضافہ کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز مشرف پاکستان کے نظام عدل سے زیادہ طاقتور ثابت ہوئے۔ بینظیر بھٹو، اکبر بگٹی، لال مسجد قتل عام اور ججز نظر بندی کے بڑے ملزم پرویز مشرف کے باہر جانے کا کریڈٹ دھرنا دینے اور دلوانے والوں کوجاتا ہے،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدلیہ بحالی تحریک کے نتیجے میں عدلیہ بحال کروالی مگر اس کا وقار اور آزادی بحال نہیں کروا سکے، توانا شفاف اور فعال جمہوریت کے قیام کے لیے اہم اسٹیک ہولڈرز نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ شفاف اور طاقتور جمہوری نظام کے لیے قومی مکالمہ نہ کیا گیا تو داخلی انتشار بڑھ جائے گا جب کہ بیرونی دشمنوں کی ناکامی کے لیے اندرونی مسائل بات چیت سے ہی حل کرنا ہوں گے۔شفاف اور طاقتور جمہوری نظام کے لیے قومی مکالمہ نہ کیا گیا تو داخلی انتشار بڑھ جائیگا.بیرونی دشمنوں کی ناکامی کے لیے اندرونی مسائل بات چیت سے ھی حل کرنا ھونگے.

مزید :

اسلام آباد -