بھارت میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا لیکن پھر اس کا دل نکالا اور اس کیساتھ ایسا کام کیا کہ انسانیت ہی کانپ اٹھی، بدبخت نے دل کیساتھ کیا کیا؟ جان کر آپ کا دل خون کے آنسو روئے گا

بھارت میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا لیکن پھر اس کا دل نکالا اور اس ...
بھارت میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا لیکن پھر اس کا دل نکالا اور اس کیساتھ ایسا کام کیا کہ انسانیت ہی کانپ اٹھی، بدبخت نے دل کیساتھ کیا کیا؟ جان کر آپ کا دل خون کے آنسو روئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک بھارتی بدبخت شخص نے پیسوں پر لڑائی کے باعث مبینہ طور پر اپنی والدہ کو خنجروں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا اور پھر اس کا دل نکال کر مرچ اور چٹنی کے ساتھ کھا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پیپلز پارٹی کے اس رہنماءکسی ایس ایچ او کے حوالے کر دو تو بینظیر بھٹو کے قتل کے سارے راز کھل جائیں گے“ سینئر صحافی نے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی کی صفوں میں ہلچل مچ گئی، یہ کون سا رہنماءہے؟ جان کر آپ بھی پریشان رہ جائیں گے

35 سالہ سنیل کوچاکرنی اپنی 65 سالہ ماں یلاوا سے پیسے مانگنے اس کے گھر آیا لیکن اس کی ماں نے انکار کر دیا جس پر شرابی بیٹا آپے سے باہر ہو گیا اور کچن میں رکھے چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کرنے کے بعد سنیل نے اپنی ماں کی آنتیں کاٹیں اور دل بھی نکال لیا اور بعد ازاں دل کو چٹنی کیساتھ کھا گیا۔

ہمسایوں نے یلاوا کے گھر سے چیخ سنی اور اس کے ایک گھنٹے بعد خون سے رنگے ہاتھوں کے ساتھ سنیل کو باہر آتے دیکھا اور پھر پولیس کو اطلاع کر دی۔ جسے اگلے روز گرفتار کر لیا گیا۔ سینئر انسپکٹر سنجے مورے کا کہنا ہے کہ ”سنیل بیروزگار تھا اور اپنی ماں کی پنشن پر گزارہ کر رہا تھا۔“
مورے نے مزید بتایا کہ ”سنیل شرابی ہے اور کئی مرتبہ اپنی ماں کے پیسے چرا چکا ہے۔ اس کی اہلیہ اور 3 بچے ممبئی منتقل ہو چکے ہیں۔ اس کی ماں اپنے بیٹے سے تنگ آ چکی تھی اور اسے مزید پیسے دینے سے انکار کر دیا تھا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میرے ساتھ (ن) لیگ ان لوگوں نے گینگ ریپ کیا اور۔۔۔“ ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والی پاکستانی لڑکی منظرعام پر آ گئی، ہاتھ جوڑتے ہوئے آرمی چیف کو ایسی چیز کا واسطہ دے کر انصاف کا مطالبہ کر دیا کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ غصے میں آ کر سنیل نے اپنی ماں پر حملہ کر دیا اور چاقو کے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ بعد ازاں، اس کا دل نکالا اور ایک پلیٹ میں رکھ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ” جب ہم موقع واردات پر پہنچے تو یلاوا کے معدے کا کچھ حصہ اور اس کا دل باہر نکالا جا چکا تھا جو اس کی لاش کیساتھ ہی مرچوں اور چٹنی کے ساتھ رکھا نظر آیا۔“ پولیس کو یہ بھی شک ہے کہ سنیل نے اپنی ماں کے جسم کے کچھ حصوں کو کھایا بھی ہے لیکن وہ اس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی کر سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -