مبارک ہو۔۔۔! شہباز شریف نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے دیور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”ہم اللہ سبحان و تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ کلثوم بھابھی کی سرجری کامیاب رہی۔۔۔ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب فرمائے۔۔۔!“
We are grateful to Allah Almighty for successful surgery of Kalsoom bhabi ... May she get well soon!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 1, 2017
شہباز شریف کی جانب سے یہ پیغام سامنے آتے ہی پوری پاکستانی قوم اور سیاستدان سیاسی مخالفت کو بھلا کر کلثوم نواز کی کامیاب سرجری پر شکر گزار نظر آ رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو لائم فوما کی تشخیص ہوئی تھی جو کہ خون کے کینسر کی ایک قسم ہے تاہم ڈاکٹر کے مطابق ان کی بیماری قابل علاج تھی اور آج ان کی کامیابی سرجری بھی ہو گئی ہے۔