’کابل کا قصائی ‘کے نام سے مشہور افغانستان کا وہ جنگجو رہنما جس کی شکل ہو بہو بالی ووڈ کے سپر سٹار رنبیر کپور سے ملتی ہے ،یہ کون ہے ؟تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے گا

’کابل کا قصائی ‘کے نام سے مشہور افغانستان کا وہ جنگجو رہنما جس کی شکل ہو بہو ...
 ’کابل کا قصائی ‘کے نام سے مشہور افغانستان کا وہ جنگجو رہنما جس کی شکل ہو بہو بالی ووڈ کے سپر سٹار رنبیر کپور سے ملتی ہے ،یہ کون ہے ؟تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسے تو بالی ووڈ کے سپر سٹارز کے بہت سے ہم شکل آپ نے دیکھے ہو نگے لیکن کبھی بھی ایسا ہم شکل نہیں دیکھا ہو گا جو کہ خود بھی خاصی شہرت کا حامل ہو اور دنیا بھر کے لوگ بالخصوص سیکیورٹی ادارے اور خفیہ ایجنسیاںبھی اسے جانتی ہوں ۔بالی ووڈ کے سپر سٹار رنبیر کپور کا ایسا ہی ہم شکل سامنے آگیا ہے جس کا نام گلبدین حکمت یار ہے اور یہ افغانستان کے سابق وزیر اعظم اور جنگجو رہنما رہ چکے ہیں ۔ان دونوں کی شکلیں اس قدر ملتی جلتی ہیں کہ تصاویر دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے ۔

گلبدین حکمت یار کے بارے میں ویسے تو بہت سے پاکستانی جانتے ہیں لیکن جن لوگوں کو ان کے بارے میں نہیں پتہ ان کی معلومات کے لیے یہ بتا نا ضروری ہے کہ گلبدین حکمت یار افغانستان کی سیاسی جماعت حزب اسلامی کے بانی ہیں اور وہ 90کی دہائی میں افغانستان کے وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں ۔ وہ 1973میں ایک جرم میں جیل گئے تو وہاں سے فرار ہو کر پاکستان آگئے ،جب افغانستان پر سوویت یونین نے 1979 میں افغانستان پرحملہ کیا توامریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے پاکستانی خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر حزب اسلامی مجاہدین آرگنائزیشن کی فنڈنگ شروع کی اور افغانستان کی سرزمین پر سویت یونین کو شکست دی ۔1992میں افغان صدر محمد نجیب اللہ کی نا اہلی کے بعد حکمت یار نے دیگر جنگجورہنماﺅں کے ساتھ مل کر کابل میں سول جنگ شروع کردی جس میں 50ہزار سے زائد لوگ مارے گئے۔اقتدار حاصل کرنے کے لیے اس خونی جنگ کے بعد لوگوں نے گلبدین حکمت یار کو ”کابل کا قصائی“بھی کہنا رشروع کردیا ۔1993سے 1994کے دوران گلبدین حکمت یار افغانستان کے وزیراعظم بن گئے اور اس کے بعد ایک بار پروزارت اعظمیٰ کی کرسی پر براجمان ہوئے تو اس بار 1996میں طالبان نے کابل پر قبضہ کر لیا اور گلبدین حکمت یار کو ایران بھاگنے پر مجبور کردیا ۔رواں سال کے شروع میں موجود ہ افغان حکومت سے امن معاہدہ ہونے پر گلبدین حکمت یار 20سال کی جلاوطنی کے بعد واپس کابل پہنچے ۔

مزید خبریں :سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کی ایسی تصاویر منظر عام پر آ گئیں کہ جنہیں دیکھ کر آپ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ پھیل جائے گی

مزید :

تفریح -