مودی برکس سربراہ اجلاس میں پاکستان کے خلاف الزامات لگانے سے گریز کریں:چین

مودی برکس سربراہ اجلاس میں پاکستان کے خلاف الزامات لگانے سے گریز کریں:چین
مودی برکس سربراہ اجلاس میں پاکستان کے خلاف الزامات لگانے سے گریز کریں:چین

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزامات کے اعادہ سے گریز کریں۔ برازیل، روس، چین ، بھارت اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ کے سربراہان کا اجلاس3 تا 5 ستمبر چین کے شہر شیامن میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت چین کشیدگی، مودی نے وزرا کو ڈوکالام تنازعے کے بارےمیں بیان دینے سے روک دیا

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچن ینگ نے دارالحکومت بیجنگ میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ سال بھارتی شہر گوا میں ہونے والے آٹھویں برکس سربراہ اجلاس میں بھی اس موضوع کو زیر بحث لانے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کے الزامات عائد کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی 9 ویں اجلاس کے موقع پر اس طرزعمل کے اعادے سے گریز کریں کیونکہ ایسی صورت میں کانفرنس کی ناکامی کا اندیشہ ہے۔ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی طرف سے گذشتہ سال کے طرزعمل کے اعادے کی صورت میں چین اپنی قریبی اتحادی پاکستان کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس سال منعقد ہونے والے برکس سربراہ اجلاس کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -