یورپی شہر میں عمارت کی تعمیر کے دوران زمین سے ایسی چیز نکل آئی کہ ہر طرف کھلبلی مچ گئی، پورا شہر خالی کروالیا گیا کیونکہ۔۔۔ ایسا کیاتھا؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

یورپی شہر میں عمارت کی تعمیر کے دوران زمین سے ایسی چیز نکل آئی کہ ہر طرف ...
یورپی شہر میں عمارت کی تعمیر کے دوران زمین سے ایسی چیز نکل آئی کہ ہر طرف کھلبلی مچ گئی، پورا شہر خالی کروالیا گیا کیونکہ۔۔۔ ایسا کیاتھا؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

  

فرینکفرٹ(نیوز ڈیسک) دوسری جنگ کو ختم ہوئے 70 سال سے زائدعرصہ گزر گیا لیکن اس کے بھیانک سائے ابھی بھی دنیا پر منڈلا رہے ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال جرمن شہر فرینکفرٹ میں دیکھی جا سکتی ہے جہاں دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا ایک بھاری بھرکم بم کھدائی کے دوران زمین سے برآمد ہو گیا، جسے ناکارہ بنانے سے پہلے شہر کے بڑے حصے کو خالی کیا جا رہا ہے۔

’اہرام مصر پر لکھی اس چیز کے مطابق دنیا اگلے ماہ ختم ہوجائے گی کیونکہ۔۔۔‘ ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ دنیا بھر کے سائنسدانوں کی بھی ہوائیاں اڑگئیں

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کے دوران فرینکفرٹ پر گرائے جانے والے بم کا وزن 1800 کلوگرام ہے۔ ’بلاک بسٹر‘ نامی یہ بم شہر کے بیش تر حصے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گزشتہ روز اس بم کا انکشاف اس وقت ہوا جب گوئٹے یونیورسٹی فرینکفرٹ کے ویسٹ اینڈ کیمپس کے قریبی علاقے میں نئی تعمیرات کے لئے کھدائی کی جا رہی تھی۔

بم برآمد ہونے کے بعد آس پاس کے سارے علاقے کو خالی کرایا جارہا ہے۔ شہریوں کا انخلاءمکمل ہونے کے بعد بم ڈسپوزل ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین بم کو ناکارہ بنائیں گے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بم کا سائز خطرناک حد تک بڑا ہونے کی وجہ سے اسے ناکارہ بنانے سے پہلے قریبی علاقوں کو خالی کروانا ضروری ہے تاکہ کسی غیر متوقع حادثے کی صورت میں انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -