عارف علوی کی کراچی کے پانی میں تصویر ، زبید ہ آپا پی ٹی آئی رہنماء پر برہم ہوگئیں

عارف علوی کی کراچی کے پانی میں تصویر ، زبید ہ آپا پی ٹی آئی رہنماء پر برہم ...
عارف علوی کی کراچی کے پانی میں تصویر ، زبید ہ آپا پی ٹی آئی رہنماء پر برہم ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں بارش کے پانی نے تباہی کیا مچائی سیاسی جماعتیں شہر قائد پر اپنا حق جمانا شروع کردیا ، اپوزیشن حکومت پر تنقید کر رہی ہے اور میئر کراچی اپنے اختیارات کا رونا رور ہے ہیں، اسی دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے کراچی کے پانی میں لائف بوٹ پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کیں، اس دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ لائف بوٹ کو دو آدمی کھینچ رہے ہیں اور پانی ان کے ٹخنوں تک پہنچ رہا تھا، ان کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہیں اہل کراچی میدان میں آگئے اور انہیں کھری کھری سنادیں۔ عارف علوی کی تصویر زبیدہ آپا کے نظروں سے بھی گزری اور وہ بھی ان کے اس کام پر برہم ہوگئیں۔

عیسائی لڑکی لاہور کی اسسٹنٹ کمشنر تعینات
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر زبیدہ آپا کے نام سے موجود ٹوئٹر اکاوئنٹ نے عارف علوی کی تصویر اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ ایک لائف بوٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اسے کچھ آدمی کھینچ رہے ہیں، زبیدہ آپا نے تصویر کے ساتھ تنقیدی انداز میں عارف علوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”بیٹا عارف علوی اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اتنے گہرے اورخطرناک پانی میں ہزاروں لوگوں کو ریسیکو کیا آپ نے، شاباش بیٹا“۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے آفیشل فیس بک پیج پر عارف علوی کی مذکورہ تصویر اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں عارف علوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دیگر سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -