بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھونی کی سابق محبوبہ بھی سامنے آ گئی ،یہ کونسی بالی ووڈاداکارہ ہے ؟ ایسی خبر آ گئی کہ جان کر دھونی کے مداح بھی دنگ رہ جائیں گے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھونی کی سابق محبوبہ بھی سامنے آ گئی ،یہ کونسی ...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھونی کی سابق محبوبہ بھی سامنے آ گئی ،یہ کونسی بالی ووڈاداکارہ ہے ؟ ایسی خبر آ گئی کہ جان کر دھونی کے مداح بھی دنگ رہ جائیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ساوتھ انڈین فلموں سے شہرت پانے والی رائے لکشمی اب ’جولی 2‘سے بالی ووڈ میں انٹری کرنے جا رہی ہیں تاہم ایک وقت تھا جب رائے لکشمی اور بھارتی سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے درمیان تعلقات کے کافی چرچے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق لکشمی رائے کی ساﺅتھ انڈین فلموں کے ذریعے بہت مداح بھی ہیں جبکہ انہوں نے فلموں کافی بولڈ سینز دیئے ،2008میں لکشمی اور دھونی کے درمیان عشق کی خبریں کافی گرم رہی تاہم وہ رشتہ کچھ عرصے کے بعد ختم ہو گیا ۔کچھ سال پہلے لکشمی رائے نے ایک انگریزی اخبار کو دیئے جانے والے انٹرویو میں کہا کہ آج اتنا وقت گزر گیاہے لیکن جب بھی دھونی کا ذکر کیا جاتاہے تو میرا نام لیا جاتاہے ،آج بھی ہمارے رومانس کی افواہیں اڑائی جاتی ہیں ،مجھے اس طرح کی خبروں سے سخت نفرت ہے ،مجھے یقین ہو چلاہے کہ دھونی کے ساتھ میرا رشتہ ایک داغ کی طرح ہو گیاہے جو آسانی کے ساتھ نہیں جائے گا ،دھونی کے علاوہ بھی میرے بوائے فرینڈز رہے لیکن اس پر کسی نے دیہان نہیں دیا ۔

مزید :

تفریح -