کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری جوش و خروش سے عید الا ضحی منا رہی ہے

کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری جوش و خروش سے عید الا ضحی منا رہی ہے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جیسے کہ عید الاضحی کی آمد آمد ہے، بوہری برادری بھی ملک بھر میں اپنے روایتی اور مذہبی تعلیمات کی روشنی میں انتہائی جوش و خروش سے عید الا ضحی کی خوشیاں منا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بوہری برادری کے افراد نے کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں عید الاضحی کی نما زادا کی اور جانوروں کی قر با نی کر رہے ہیں۔ بوہری جماعت کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے علاقے صدر میں واقع طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جبکہ پاکستان چوک، حیدری ، سٹی کورٹ اور دیگر جگہوں پر بھی نماز ادا کی گئی۔بوہری برادری سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے اجتماع میں شرکت کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان میں امن و امان اور ملک کی ترقی کیلیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ بعد ازاں جانوروں کی قر با نی بھی کی گئی۔

مزید :

کراچی -