پاپا کی پری” ہنی پریت “ کی گرفتاری کے لئے ہریانہ میں ہائی الرٹ جاری
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہریانہ پولیس نے ریاست بھر میں گورو رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی اور خود کو پاپا کی پری کہلانے والی ہنی پریت کی گرفتاری کے لئے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے، تمام داخلی اور خارجی راستوں اور ائرپورٹس پر خفیہ پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ہنی پریت سنگھ پر رام رحیم سنگھ کی گرفتاری کے بعد فسادات کروانے اور گورو کو جیل سے فرار کرانے کی سازش رچانے کے الزامات عائد ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنماءعارف علوی کی کراچی کے پانی میں تصویر ، زبید ہ آپا بھی برہم ہوگئیں
ہریانہ پولیس کے انسپکٹر جنرل کے کے راﺅ کے مطابق جب عدالت نے رام رحیم سنگھ کو سزا سنائی اس وقت گورو نے ایک سرخ بیگ پھاڑ دیا جس کے حوالے سے گورو کا کہنا تھا کہ اس میں اس کے کپڑے ہیںحالانکہ اس نے بیگ پھاڑ کر اپنے پیروکاروں کو فسادات کرنے کا اشارہ دیا تھا جبکہ عدالت کے باہر ہنی پریت رام رحیم سنگھ کے ساتھ لپٹ کر روتی رہی اور یہ رونے کا سارا ڈرامہ ہجوم کو فسادات شروع کرانے کے لئے وقت دینے کے لئے کیا گیا تھا، پیروکاروں میں گورو رام رحیم سنگھ کے درجنوں خصوصی کمانڈوز بھی موجود تھے جو ہجوم کے فسادات کے دوران گورو کو وہاں سے فرار کرانے کے لئے تیار کھڑے تھے۔ جب پولیس نے گورو کو ڈیرے سے گرفتار کیا اس وقت بھی اس کے خصوصی کمانڈوز نے گورو کو گھیر لیا تھا مگر پولیس کی بھاری نفری نے انہیں قابو کر لیا تھا۔
پولیس کے مطابق ہنی پریت سنگھ گورو رام رحیم سنگھ کی انتہائی قریبی ہے اور اس نے بہانہ بنایا کہ وہ ایک فزیو تھراپسٹ ہے اور نفسیاتی دباﺅ کے علاج کی بھی ایک ماہر ہے اس لئے وہ گورو کو ذہنی دباﺅ سے نجات دلانے کے لئے اس کے ساتھ جیل جائے گی۔ ہنی پریت یہ سارا ڈراما گورو کو فرار کرانے کے لئے کر رہی تھی، گورو کے جیل جانے کے بعد ہنی پریت سنگھ مفرور ہے اور پولیس کا شبہ ہے کہ وہ کہیں بیٹھ کر گورو کو فرار کرانے کی سازشیں تیار کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ہنی پریت سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اور فیس بک اکاﺅنٹس پر خود کو پاپا کی پری، فلسفوی ، ڈائریکٹر ، اداکارہ اور ڈیرہ سچا سرکار ، راک سٹار پاپا کی انچارج لکھا ہوا ہے۔