چین ڈھائی ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی ٹرین تیار کرے گا

چین ڈھائی ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی ٹرین تیار کرے گا
چین ڈھائی ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی ٹرین تیار کرے گا

  

بیجنگ (آئی این پی ) چین نے ایک ایسی ٹرین کی تیاری کا اعلان کیا ہے جو ڈھائی ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکے گی۔

مسوری ،کھائی پارکرتی گاڑی اچانک ٹرمپ کے قافلے کے سامنے آگئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی چائنا ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن(سی اے ایس سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسی ٹرینوں کی تیاری کی منصوبہ بندی کررہی ہے جو کہ ڈھائی ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گی۔یہ ٹرین اتنی تیز رفتار ہوگی کہ کراچی سے لاہور جتنا فاصلہ786 میل سے زائد صرف 31 منٹ میں طے کرسکے گی۔(سی اے ایس سی) حکام کا کہنا تھا کہ وہ ڈھائی ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرینوں کی تیاری کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر 20 سے زائد تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ہوسکتا ہے یہ 'فلائنگ ٹرین' جلد حقیقت کا روپ دھار لے، مگر چینی سائنسدان اس سے پہلے 600 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے دوڑنے والی ٹرین کے منصوبے کا اعلان کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ چین میں اب تک تیز ترین ٹرینوں کے لیے 20 ہزار کلومیٹر سے زائد ٹریک بچھایا جاچکا ہے اور 2020 تک اس میں مزید 10 ہزار کلومیٹر کے اضافے کا ہدف طے کیا گیا ہے جبکہ ان ٹرینوں کے لیے 360 ارب ڈالرز کا خرچہ کیا گیاہے۔

مزید :

بین الاقوامی -